ابنا: مظاہرين نے دارالحکومت انقرہ کي سڑکوں پر مارچ کيا اور وزيراعظم رجب طيب اردوغان کي حکومت کي شام مخالف پاليسيوں کي مذمت ميں نعرے لگائے-ترک پوليس نے مظاہرين کو شہر کے مرکزي علاقے ميں پہنچنے سے روکنے کے لئے ، اہم سڑکوں اور شاہراوں کو بند کرديا تھا-پوليس نے مظاہرين کو منتشر کرنے کے لئے آنسوگيس اور پاني کي توپوں کا استعمال کيا-متعدد مظاہرين کو گرفتار کئے جانے کي بھي خبريں موصول ہوئي ہيں- ادھر بڑي تعداد ميں لوگوں نے استنبول کے ايک پارک کے انہدم اور قديم درختوں کي کٹائي کے خلاف چوتھے دن بھي مظاہروں کا سلسلہ جاري رکھا اور استبول کا تقسيم اسکوائر پوليس اور مظاہرين کے درميان جھڑپوں کاميدان بن گيا - پوليس اور مظاہرين کے درميان جھڑپوں ميں کم از کم پندرہ افراد زخمي بھي ہوگئے -......./169
31 مئی 2013 - 19:30
News ID: 425180
ترکي ميں حزب اختلاف کي سب سے بڑي جماعت کے ہزاروں کارکنوں نے جمعے کي رات انقرہ کي سڑکوں پر زبردست مظاہرے کئے ہيں-مظاہرے ميں ترک ريپلکن پارٹي کے ارکان پارليمنٹ اور ديگر رہنما بھي شريک تھے-